ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی مشکلات میں اضافہ

28 Jul, 2022 | 06:11 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا جس میں اہم پیشرفت ہوئی،  راجا بشارت نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔ جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا بشارت نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی۔ جس کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب کا عمل کل بروز جمعہ سہ پہر 4بجے ہوگا۔

 اسمبلی ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مزاری کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد ختم ہو گئی تھی اس لیے ان کےخلاف ایک اور تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا، ڈپٹی سپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے نام زیر غور ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بھی مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں میاں محمود الرشید، اسلم اقبال، زین قریشی اور عثمان بزدار کے نام شامل ہیں۔


 

مزیدخبریں