(ویب ڈیسک)سونےکی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ریکارڈ اضافے کے بعد سونےکی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونےکی قیمت 7 ہزار 288 روپےکے اضافے سے 1لاکھ37 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔