ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں نے مہنگے پٹرول کے اثرات کم کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

پٹرولیم مصنوعات،موٹر سائیکل،پروڈکشن،سٹی42
کیپشن: petrol pump,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ،شہریوں میں موٹر سائیکل کے استعمال کا رجحان بڑھنے لگا،پنجاب میں موٹر سائیکل کی پروڈکشن 10 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔
ملک بھر میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے سستی سواری کا رخ کیا ہے جس میں موٹر سائیکل کی خریداری کی شرح میں پہلے سے اضافہ ہوا ہے ۔

اداراہ شماریات پنجاب کی ماہانہ سروے رپورٹ کے مطابق صرف ایک ماہ میں موٹرز سائیکل کی پروڈکشن میں 10 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ موٹرز سائیکل کی ایک سال میں پروڈکشن کی شرح 14 اعشاریہ 7 فیصد تک رہی ہے۔

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد پنجاب میں موٹر سائیکل کی خریداری میں اضافہ ہواجس سے موٹر سائیکل کی خریداری میں اضافہ ہونے سے پروڈکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سائیکل کی پروڈکشن میں بھی پچھلے ماہ کی نسبت 5 فیصد تک اضافہ دیکھنے آیا ہے۔