بزدار کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، پرویزالہٰی نے کیا اہم بات کی؟

28 Jul, 2022 | 05:47 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیر اعلی ٰپنجاب چودھری پرویزالہٰی سے سابق وزیراعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات،پرویز الہٰی نے کہامشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے کارکنوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے سابق وزیراعلیٰٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، عثمان بزدار  نے چودھری پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ ا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ نبھانے والے کارکنوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، صادق جذبوں اور پختہ عزم کے سامنے جھوٹ پر مبنی بیانیہ نہ ٹھہر سکا،سازشی اور عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کرنے والے شرمسار ہیں، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب ترقی و خوشحالی کے نئے سفر پر گامزن ہو گا، عمران خان نے قوم کو بیدار کر دیا ہے، بچہ بچہ عمران خان کا سپاہی ہے۔

مزیدخبریں