سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

28 Jul, 2022 | 05:03 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے) ریلیف کمشنر پنجاب زاہد زمان کی پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر آفس آمد، ریلیف کمشنر پنجاب زاہد زمان نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد عثمان خالد،ڈائریکٹر آپریشن خالد مسعود  سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔ کمشنر ڈی جی خان،ڈی سی ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور ڈی سی راجن پور بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔

 اس موقع پر ریلیف کمشنر پنجاب کو حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے انتظامات اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں 27 افراد زخمی ہوئے اور 06 کی اموات ہوئیں۔

3000 سے زائد افراد کو ریلیف کیمپس/ محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں