ویب ڈیسک : اداکارہ سجل علی لاہور میں سر عام خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کے واقعے پر سیاستدانوں پر برہم ہوگئیں۔
اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں لاہور میں پیش آنے والے لڑکی کے اغوا کے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورتحال خوفناک ہے جبکہ ملک کے سیاستدانوں کو وزیراعظم کی کرسی کی پڑی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون دفتر سے نکل کر اپنی کار میں بیٹھیں تو ایک ملزم خاتون کی کار میں گھس گیا اور خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔
خاتون نے باہر نکلنا چاہا تو دوسرے ملزم نے زبردستی اندر دھکیل دیا اور دونوں گاڑی دوڑا کرلے گئے ۔ ڈاکو خاتون کو اسی کی گاڑی میں اغوا کرکے تقریباً گھنٹہے تک سڑکوں پرگھوما تے رہے اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔خاتون کچھ دور جاکر جان بچانےمیں کامیاب ہوگئی، واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آچکی ہے۔