ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹویوٹا گاڑیوں کے خریداروں کیلئے بری خبر

delay in new models of honda
کیپشن: honda
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد : کمپنی حکام کے مطابق ایل سی کھولنے میں رکاوٹوں ،پارٹس کی درآمد میں تاخیر کے باعث گاڑیوں کی بروقت ڈیلیوری ممکن نہیں ہے،اسی لیے مدت 3ماہ بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق معاشی ابتری نے ملک میں تجارتی سرگرمیاں کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے ،معروف کمپنی ٹویوٹا نے شہریوں کو گاڑیوں کی بروقت ڈیلیوری دینے سے معذوری ظاہر کردی کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ معاشی ابتری ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ اور ایل سی نہ کھلنے کیوجہ سے گاڑیوں کے پارٹس کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے .

کمپنی عہدیدران کے مطابق ایل سی کی منظور ی میں رکاوٹوں کے باعث پارٹس کی درآمد نہیں ہورہی اورپارٹس کی عدم دستیابی سے مطلوبہ یونٹس تیار کرنے سے قاصر ہیںاسلیے ٹویوٹا کمپنی نے ڈیلیوری دینے کی تاریخیں 3 ماہ تک بڑھا دیں ٹویوٹا کمپنی بکنگ کی رقوم واپس لینے والے گاہکوں کو 100 فیصد رقم واپسی کی آفر دیدی ہے