ویب ڈیسک: برانڈڈ کے بعد مقامی اور چائنیز موٹرسائیکلز بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔
عوام کی سستی سواری مقامی اور چائنیز موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیک اور دیگر کمپنیوں نے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔ اس اضافے کہ بعد چائنیز 70 سی سی کی قیمت 78 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی وجہ ڈالر کی قیمت کا بڑھنا ہے جس وجہ سے بائیک بنانے والی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔عبداللّہ شاری جنرل سیکریٹری الیکٹرانک اینڈ موٹرسائیکل ڈیلرز الائنس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موٹرسائیکل کا کاروبار ختم ہوگیا ہے، قیمت میں مزید اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہیونڈائی نشاط نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا تھا.