ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کیوں ہوئی؟ بابر اعظم نے وجوہات بتا دیں

دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کیوں ہوئی؟ بابر اعظم نے وجوہات بتا دیں
کیپشن: Babar Azam
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے بتایا کہ ایک کے بعد دوسری وکٹ گرنے سے پریشر آتا ہے اور سرے لنکا کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں بھی یہی ہوا۔

  بابراعظم  نے  پریس کانفرنس میں میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہ آ ج  صبح آغاز میں پچ مختلف نہیں تھی  بلکہ ہلکی بارش کے بعد وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی،  پچ کا زیادہ مسئلہ نہیں تھا  بلکہ ہماری پارٹنر شپ ویسی نہیں لگی جیسی لگنی چاہئیں تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں   ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے مجھ پر پریشر آیا لیکن جس طرح جے سوریا نے بولنگ کی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔

بابر اعظم نے سری لنکن بولر کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ پراباتھ جے سوریا بڑھے تحمل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور اس کا انہیں تجربہ بھی ہے، وہ تسلسل کے ساتھ ایک لائن پر بولنگ کرتے ہیں یہی ان کے لیے اہم چیز ہے۔

بابر اعظم  نے کہا کہ ماضی میں اچھے ہدف کا تعاقب کیا ہو تو اس سے اعتماد آتا ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ اس میچ میں آئے تھے۔  ہمیں یقین تھا کہ ہم اس میچ میں اچھا کر سکتے ہیں  لیکن ہمارا بیٹنگ یونٹ تحمل کے ساتھ نہیں کھیلا۔

انھوں نے مزید کہا کہ  ہر  ایک کا اپنا مائند سیٹ ہے، آپ جتنی زیادہ کرکٹ کھیلتے ہیں اتنا انجوائے کرتے ہیں، ہم کرکٹ پلاننگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور  سب انجوائے کر رہے ہیں۔

بابر   اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  میں سیریز ٹو سیریز چلتا ہوں، ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اس لیے کا ذہن میں نہیں ہے۔