ویب ڈیسک: دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر احمد ظہیر کی والدہ نے دعا زہرا کے والدیں نے معافی مانگ لی۔
ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہزا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔
پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر کی والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کے دعا کہ جانے کہ بعدان کے والدین بھی تکلیف میں ہونگے، وہ میرے بہن بھائی کی طرح ہیں ان سے یہی کہوں گی کے مجھے معاف کر دیں۔
نور بی بی کا مزید کہنا تھا کہ شادی سے قبل مجھ سے ظہیر نے کہا تھا کہ وہ کسی کو پسند کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے پر میں نے اسے منع کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تمہیں پڑھنا ہے لیکن اس کو باوجود بھی ان دونوں نے شادی کرلی۔