ویب ڈیسک : آٹو کمپنیوں کی جانب سے نئی گاڑیوں کی بکنگ بند ہے، سوزوکی کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی بکنگ یکم جولائی سے بند ہے اور اب پروڈکشن بھی بند کرنی پڑرہی ہے۔
پاک سوزوکی کے ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایچ ایس کوڈ 8703 کے تحت درآمدات کیلئے پیشگی شرط لگائی گئی ہیں، جس میں گاڑیوں کے سی کے ڈیز (گاڑیوں کے حصے کو امپورٹ کرنے کے بعد جوڑے جاتے ہیں) بھی شامل ہیں، اس نئے میکنزم سے پروڈیکشن کی کلیئرنس متاثر ہورہی ہے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ اگست میں سی کے ڈی اور مال امپورٹ نہ ہونے کے باعث پلانٹ بند ہوجائے گا۔پاک سوزوکی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی میں کمپنی کی پروڈکشن جاری رہے گی ۔ 22 جون تک کی بکنگ کے مطابق گاڑیوں کی ڈیلیوری کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔