خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول سستا ہونے کی اُمید دم توڑ گئی

28 Jul, 2022 | 01:41 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جہاں ڈالر کی قیمت بے قابو چل رہی ہے وہیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ، آج پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.50 فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 98.72 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ، برطانوی خام تیل کی قیمت 1.18 فیصد مہنگی ہونے کے بعد 107.9 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کی امیددم توڑ گئی۔

مزیدخبریں