(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا ایوان وزیراعلیٰ پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پرویز الہیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی آج مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے اراکین اسمبلی ملاقاتیں کریں گے، مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا استقبال کریں گے،عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سے ملاقات کریں گے۔