حکومت کا تختہ پلٹتے ہی پولیس بھی سابق حکومت کو تیور دکھانے لگی

28 Jul, 2022 | 01:19 PM

(علی ساہی) پنجاب پولیس کا چڑھتے سورج کو سلام، آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران سےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد، اختیارات کےغلط استعمال کی رپورٹ مانگ لی، راوی پل پر احتجاج کرنیوالےکارکن کی ہلاکت اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنیکی رپورٹ بھی طلب کرلی.
حکومت کا تختہ پلٹتے ہی پولیس بھی سابق حکومت کو تیور دکھانے لگی، نئے آئی جی نے یہ رپورٹ بھی مانگی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کتنے مقدمات درج کیے گئے، کتنوں کو گرفتار کیا گیا،سی سی پی او لاہور سمیت دیگرتمام اضلاع کے آر پی اوز سے رپورٹ مانگی گئی ہے،رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس فورس کا استعمال کیوں کیا گیا،پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر زائد المیاد آنسو گیس کا کیوں استعمال کیا گیا.

راوی پل پر پی ٹی آئی کے کارکن کو کس کے کہنے پر تشدد کرکے ہلاک کیا گیا،اب تک کتنےکارکن حراست میں ہیں، جبکہ سینیٹر ولید اقبال کے گھر میں کیے جانے والے ریڈ اور بدتمیزی کی رپورٹ بھی بھجوانے کا کہا گیا ہے،رپورٹ میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ افسران نے کن کے کہنے پر یہ تمام غیر قانونی اقدامات کیے ہیں.
 

مزیدخبریں