(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کے گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کا 16 واں سیزن رواں برس ستمبر یا اکتوبر میں نشر کیے جانے کے امکانات ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق شدہ خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بگ باس کے آئندہ سیزن کے سیٹ کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بار کی تھیم 'پانی' کے حوالے سے ہوگی، گزشتہ برس بگ باس 15 کی 'جنگل' تھیم تھی جسے صارفین کی جانب سے کچھ خاص پذیرائی نہیں ملی تھی۔
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں، متعدد مداحوں نے اس تھیم کو پسند کیا ہے۔