(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ بجلی 11 روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی کرنے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ہوئی۔
ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا اعداد و شمار کی مزید جانچ پڑتال کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔