پاکستانی روپے کی بے قدری,ڈالرمزیدمہنگاہوگیا

28 Jul, 2022 | 12:38 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 98 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر237 روپے، 238 اور 239 روپے کی سطح  بھی عبور کرگیا  ۔
انٹربینک میں پہلی بار ایک امریکی ڈالر 240 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
10 کاروباری روز میں ڈالر 30 روپے 20 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔نئی حکومت آنے کے بعد اب تک امریکی ڈالر 57 روپے 98 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔
12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستانی روپے میں ساڑے تین ماہ میں 6600 ارب روپے کا بوجھ بڑھ چکا ہے۔جون 22 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔
جون 22 میں درآمدی تیل کا بل 33 فیصد اضافے سے 2.90 ارب ڈالر پر پہنچ گیا ۔جبکہ مئی 22 میں درآمدی تیل کا بل 1 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا ۔

مزیدخبریں