ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پنجاب میں راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اس کے علاوہ لاہور ، اوکاڑہ ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد ، منڈی بہاؤالدین ، جھنگ ، خوشاب، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔
میانوالی ، حافظ آباد،بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اورسرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارروال ، لاہور اورقصور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں کراچی،سکھر، لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد،دادو اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات،خضدار،لسبیلہ نصیر آباد، جعفر آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سبی،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین،آواران، خاران اور دالبندین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر،سوات، چترال، کوہستان، ہری پور، بونیر، بالاکوٹ، مردان، صوابی ، نوشہرہ ، چار سدہ، پشاور، خیبر،باجوڑ
مہمند،کرم ،کوہاٹ بنوں، لکی مروت اورڈی آ ئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور، مالاکنڈ اور باجوڑمیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔