اہم خبر؛عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

28 Jul, 2022 | 11:22 AM

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کی۔ بتایا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد لائی جائے گی۔

عمران خان آج دورہ لاہور میں صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 25 رکنی کابینہ کے حلف پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کو وزارت دی جائے گی۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی کو پنجاب میں صحت انصاف کارڈ ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں اہم معاملات پر مشاورت کی۔ بتایا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد لائی جائے گی۔ عمران خان آج دورہ لاہور میں صوبائی کابینہ کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 25 رکنی کابینہ کے حلف پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کو وزارت دی جائے گی۔ 

 چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی کو پنجاب میں صحت انصاف کارڈ ، لنگر خانے اور پناہ گاہیں دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے پرویز الہٰی کو اہم ذمہ داری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ امپورٹڈ حکومت کیخلاف جارحانہ حکمت عملی کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اگلا ہدف وفاقی حکومت ہوگی۔

مزیدخبریں