جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج،سپریم کورٹ کےججز کیلئے ناموں پر غور ہوگا

28 Jul, 2022 | 09:50 AM

ویب ڈیسک: جوڈیشل کمیشن کے  اہم اجلاس  میں آج سپریم کورٹ کے 5ججز کی تعیناتی  کیلئے ناموں پر غور ہوگا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کےججز کیلئے پانچ ججز کے ناموں پر غور  کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس شفیع صدیق،جسٹس نعمت اللہ کو سپریم کورٹ کے جج بنانے پر غور ہوگا۔

مزیدخبریں