عمران خان میثاق معیشت پر دستخط کرنے کیلیے رضامند

28 Jul, 2022 | 09:14 AM

ویب ڈیسک:  عمران خان نے بڑی حامی بھرتے ہوئے میثاق معیشت پر دستخط کا عندیہ دیدیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے نمائندوں سے میثاق معیشت پر دستخط کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیمبر آف کامرس نے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پر متفق کرنے کے لیے مہم چلا رکھی ہے اور اس معاہدے کی تیاری بھی ایوان صنعت و تجارت ہی کررہا ہے۔

اس حوالے سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اس ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے نہ صرف میثاق معیشت پر دستخط کی حامی بھری ہے بلکہ رنگ روڈ پراجیکٹ کو بھی صنعتی زون کے ساتھ منسلک کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں