ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ پنجاب ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن پنجاب پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مسلم لیگ ن کےمرکزی دفتر ماڈل ٹاون میں ہونے والے مسلم لیگ ن پنجاب پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں میاں نوازشریف کے بیانیے کی گونج سنائی دیتی رہی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میاں نوازشریف کے بیانیے کو لیکر چلیں۔ ن لیگ کی جانب سے اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی سے امیداور لینے پر بھی غورکیاگیا اور اس کام کیلئے حسن مرتضی کا نام فیورٹ قرار دیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ن لیگ اوراتحادی دوست مزاری کا دفاع کیا جائے گا۔

اجلاس نے حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ ن لیگی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو کل سے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی۔