(سعید احمد سعید)سعودی سول ایوی ایشن کا تمام بین الاقوامی ایئرلائینز کو مراسلہ، ائیرلائینز کو مکمل ویکسی نیشن والے سعودی شہریوں کو سفری سہولت دینے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوایشن نےتمام بین الاقوامی ایئرلائینز کو مراسلہ لکھ دیا، ایئرلائینز انہی سعودی شہریوں کو سفری سہولت دے سکتی ہیں جن کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہو,منظور شدہ ویکسین لگانے والےسعودی شہری ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جن کی فہرست سلطنت نے جاری کی ہوئی ہے، سعودی سول ایوی ایشن کے مراسلےکے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں پر ویکسین کی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔
بچوں کو سعودی سینٹرل بینک سے منظور شدہ انشورنس پالیسی کا حامل ہونا ضروری ہو گا،کورونا سے صحتیاب ہونے والے سعودی شہری جن کو ویکسین کی ایک خوراک مل چکی ہو سفر کرسکتے ہیں، ایئرلائینز کو جاری ہدیات نامے پر عمل درآمد 9 اگست 2021 سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی بین الاقوامی پروازوں،چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا،ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نےمتعلقہ حکام کو نئی ٹریول ایڈوائزی سے متعلق مراسلہ جاری کردیا، کیٹگری سی میں شامل 26 ممالک سے پاکستانی31 اگست تک خصوصی اجازت کے بغیر وطن واپس آسکتے ہیں۔
مراسلے کے مطابق پاکستان آنے سے قبل مسافروں کیلئے بہتر گھنٹے پہلے کا منفی پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، کیٹگری سی ممالک سے دیگر مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار رہے گئی، پاکستان آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ اور دیگر ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگار،متعلقہ حکام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔