کبریٰ خان اوراداکار گوہر رشید کب شادی کررہے ہیں؟خود ہی بتادیا

28 Jul, 2021 | 08:33 PM

 ویب ڈیسک : اداکار گوہر  رشید کبریٰ خان کےہمراہ  ایک  پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سےکیے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شوبز  شخصیات  نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق بات چیت کی۔

 اداکار گوہر  رشید کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا  کوئی پلان نہیں ہے، شادی کے لیے کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نا کرنے کی وجہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کیوں کہ انہوں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ سوچا نہیں ہے۔ اداکارہ  کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کی نشوونما کے سفر میں ہوں اور جو میچورٹی اور آزادی اکیلےمیں رہتے ہوئے کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ نہیں کرسکتے۔ ابھی میں اپنی ذات پرکام کر رہی ہوں،جب یہ سفر مکمل ہو جائےگاتوشادی بھی ہو جائےگی لیکن اس میں ابھی وقت ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مابین گہری دوستی ہے اور دونوں اس گہری دوستی کے حوالے سے مداحوں  کے درمیان مستقبل کی نئی جوڑی قرار دیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں