لاہور بورڈ؛ سیکنڈ ایئر امتحانات میں امیدواروں کی جگہ پرچے دینے والے پکڑے گئے

28 Jul, 2021 | 08:01 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)سیکنڈ ایئرامتحانات میں6افراد اصل امیدواروں کی جگہ پرچے دیتے پکڑے گئے، مقدمات درج، 11 امیدواروں سے نقل کا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت سیکنڈ ایئر امتحانات میں بڑی کارروائی کی گئی ہے، امتحان کے دوران چھ افراد اصل امیدواروں کی جگہ پرچے دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں، لاہور بورڈ نے اصل امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں، بورڈ حکام نے جلعسازی کرنے والے 6 افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اصل امیدواروں کےکوائف بھی پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور بورڈ نے 11 امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد کیا ہے، امتحان کے دوران نقل کرنے والے گیارہ امیدواروں کے خلاف یو ایم سی بنا دیے گئے ہیں، بورڈ حکام نے یو ایم سی کیسز کمیٹی کے حوالے کر دیے ہیں، کمیٹی امیدواروں کی ذاتی شنوائی کے بعد اں کے خلاف حتمی کارروائی کرے گی، بورڈ حکام کے مطابق انہیں ایک سال تک کیلئے بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ  پبلک سروس کمیشن ترجمان کے مطابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے پر تقرری کے لئے امتحان 30جولائی تا یکم اگست کو ہونا طے پائے تھے جنھیں ملتوی کر دیا گیا ہے، امتحان کا نیا شیڈول پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کر دیا جائے گا، اس امتحان میں صرف وہی امیدوار شریک ہوسکیں گے جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں نئے امیدواروں کو رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں