مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شہباز شریف کا ٹویٹ

28 Jul, 2021 | 06:16 PM

ویب ڈیسک:   مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر  پارٹی   کے صدرشہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز  کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئیں۔ ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز  کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ 

انہوں نے مریم نواز کی جلد صحتیابی کے لیئے بھی دعا کی۔ انہوں نے لکھا " اللہ تعالی میری بیٹی سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین "

مزیدخبریں