ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پارٹی کے صدرشہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئیں۔ ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔
بیٹی مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر افسوس ہے۔ اللہ تعالی میری بیٹی سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین،،
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) July 28, 2021
انہوں نے مریم نواز کی جلد صحتیابی کے لیئے بھی دعا کی۔ انہوں نے لکھا " اللہ تعالی میری بیٹی سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین "