سکولوں کے استادوں کو پڑھانے کا فیصلہ

28 Jul, 2021 | 06:15 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)محکمہ سکولز کا پنجاب کے 14 اضلاع میں قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ، سکولز اساتذہ کو ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز نے پنجاب کے 14 اضلاع میں قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کے ان اضلاع میں 50 کنال رقبہ پر محیط اکیڈمی کی عمارتیں بنیں گی، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو 50 کنال سرکاری زمین کی فراہمی اور نشان دہی کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

راجن پور، وہاڑی، خانیوال، ننکانہ، اوکاڑہ، پاکپتن لودھراں میں اکیڈمی قائم ہوگی، خوشاب، بھکر، جھنگ، اٹک، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد اور لیہ میں بھی اکیڈمی بنے گی، قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ میں مذکورہ اضلاع کے اساتذہ کو ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔

مزیدخبریں