ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے۔متنازعہ ٹھیکیدار  ریلویز کا اعلیٰ عہد ےدار بن گیا

یہ پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے۔متنازعہ ٹھیکیدار  ریلویز کا اعلیٰ عہد ےدار بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:، ریلوے کی ساکھ خراب کرنے والے پرائیویٹ ٹھیکیدارجاوید احمد صدیقی کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز فریٹ اینڈ ٹرانسپوٹیشن کمپنی تعینات کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق ریلوے کی ساکھ خراب کرنیوالے پرائیویٹ ٹھیکیدار اعلیٰ انتظامی عہدوں پر لگائے جانے لگے۔ ایک طرف ریلوے کیخلاف ہائیکورٹ میں کیس، دوسری طرف چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر تعیناتی کردی گئی،  ریلوے کیخلاف کیس کرنیوالے ٹھیکیدار جاوید احمد صدیقی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز فریٹ اینڈ ٹرانسپوٹیشن کمپنی تعینات کردیا گیا۔ جاوید احمد صدیقی کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت ریلوے کے بعد وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق جاوید احمد صدیقی کی جانب سے دائر کیس کے باعث سٹے ہونے کی وجہ سے ریلویز حکام دوبارہ ٹریک ایکسس پالیسی نہیں لا سکے، جس سے ایک طرف ریلوے کی ساکھ متاثر کی گئی اور دوسری طرف ٹریک ایکسس پالیسی کی راہ میں رکاوٹ بن کر ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں سب چلتا ہے، کیونکہ یہ پاکستان ہے