ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم پی اے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری

 ایم پی اے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گرفتار رکن اسمبلی نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر د یئے ،نذیر چوہان کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق  سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویزالہٰی نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے  ہیں۔سپیکر کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نذیر چوہان کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پروڈکشن آرڈر پر شریک ہو سکیں گے۔نذیر چوہان اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں ۔ نذیر چوہان کے خلاف تھانہ ریس کورس اور ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔نذیر چوہان کو پہلے تھانہ ریس کورس اور بعد میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے    ایم پی اے نذیر چوہان کو رہائی کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نذیر چوہان کو اب ایف آئی اے  عدالت پیش کیا جائے گا۔ 

 گزشتہ روز  شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایم پی اےنذیر چوہان  کیخلاف  درج  مقدمہ میں  ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کیا  گیا تھا ،  ایم پی اے نذیرچوہان کو جیل بھجوانے کےحکم کےبعد ضمانت  منظور کرلی گئی، عدالت نے نذیر چوہان کی  ضمانت  ایک لاکھ  روپے کےمچلکوں کےعوض ضمانت  منظو ر کی  جبکہ  عدالت نے ایم  پی اے نذیرچوہان کو رہا کرنے کاحکم دیا گیا تھا