ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کام چور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شامت آگئی

کام چور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شامت آگئی
کیپشن: پرائس کنٹرول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: کام چوری اب نہیں چلے گی، ڈپٹی کمشنر لاہور  مدثر ریاض ملک نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پوچھ گچھ کی میٹنگ سے غائب ہونیوالے چار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ناقص کارکرگی کا مظاہرہ کرنے اور میٹنگ سے غائب ہونیوالے چار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ ڈی سی نے ان سے ایک دن کی مہلت کے بعد تحریری جواب طلب کر لیا۔ جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان میں عتیق عاشق،احسان سرور زیدی،طاہر علی اورسدرہ ظفرشامل ہیں۔

ڈی سی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ جو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ان کیخلاف سخت ایکشن ہو گا۔عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔