ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل انتظار ختم، ہنڈا سٹی  کارسکستھ جنریشن ماڈل 2021 منظر عام پر

Honda City New Model
کیپشن: Honda City
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ہنڈا کمپنی نے صارفین کا امتحان لینا ختم کرہی دیا، ہنڈا سٹی سکستھ جنریشن ماڈل 2021 کی رونمائی کل کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہنڈا کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر کی جانب سے اس امر کا اعلان ایک کارپوریٹ بریفنگ میں کیا گیا ہے۔ کل جدید ترین ماڈل کی رونمائی کے بعد کار کے مختلف ماڈلز اور ان میں متعارف کرائے جانے والی خصوصی فیچرز کابھی اعلان کیا جائے گا۔

یادرہے  ماڈل کی خصوصیات یا تصاویر دیکھے بغیر ہی صارفین نےمئی 2021 سے ہنڈا سٹی کی بکنگ شروع کرارکھی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنڈا سٹی کا یہ نیا ماڈل 5 ورژنز میں دستیاب ہو گا۔ ان میں سے 2 ورژنز میں 1200سی سی جبکہ باقی 3ورژنز میں 1500سی سی انجن دیا جائے گا۔ 1200سی سی انجن 89ہارس پاور اور 1500سی سی انجن 118ہارس پاور طاقت کا حامل ہو گا۔ مذکورہ پانچ ورژنز سٹی 1.2ایل مینوئل، سٹی 1.2ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر1.5ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5ایل سی وی ٹی ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت ہنڈا کے تمام کارخانے ڈبل شفٹ میں کام کررہے تاکہ ہر سہ ماہی میں کم ازکم آٹھ تا نو ہزار یونٹ کی  فراہمی کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ ہنڈا اٹلس  کارپوریشن لمیٹڈ اندرون ملک الیکٹرک اور  ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر بھی کام شروع کررہی ہے۔