ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارپوریٹ فارمنگ پر پنجاب کا پہلا قدم، لاکھوں ایکٹر اراضی کس ملک کو ملے گی؟؟

پنجاب حکومت
کیپشن: Corporate Forming
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سرکاری زمین چائنہ کو ریسرچ کے لیے دے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں موجود سرکاری زمینوں کا ریکارڈ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پنجاب حکومت اپنے مختلف محکموں کی کاشت اور غیر کاشت شدہ سرکاری زمینوں سے پیدوار بڑھانے کے لیے چائنا سے مدد لے گی، جس کے لیے محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک، آبپاشی اور بورڈ آف ریونیو کے پاس ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی پر باہمی اشتراک سے ریسرچ کی جائے گی۔زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کاشت اور غیر کاشت شدہ زمین چائنا کو ریسرچ کے لیے باہمی اشتراک کے لیے دینے میں خواہش مند ہے۔ 

زرائع کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار حکومتی زمین اور ریسرچ سینٹرز کو بہتر کرنے میں معاونت دیں گے۔ سی پیک کے تحت سرکاری زمین کو استعمال میں لا کر زرائع آمدن میں اضافہ کرنا ہے، جس میں دودھ کی پیداوار، بہتر زرعی اجناس کی تیاری اور آبپاشی نظام میں بہتری آئی گی۔

دوسری جانب ان سرکاری زمینوں کو چائنا کے باہمی اشتراک سے ریسرچ پر کام کرنے سے چھوٹے کاشتکاروں کے معاش پر گہرا اثر پڑے گا کیونکہ اس منصوبہ بندی سے لیز پر دی گئی زمینوں کو واپس لے لیا جائے گا۔