ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ملنے والی کورونا ویکسین من پسند افراد کو لگا دی گئی

28 Jul, 2021 | 01:55 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: سروسز ہسپتال میں کورونا ویکسین کی خورد برد کا انکشاف، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ملنے والی کورونا ویکسین 297 من پسند افراد کو لگائی گئی.کورونا ویکسین کی خورد برد پر دو سابق ایم ایس صاحبان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سابق ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ اور ڈاکٹر محمد زاہد سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ سابق ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے 255 من پسند افراد کو جبکہ ڈاکٹر محمد زاہد نے 42 افراد کو غیر قانونی طور پر ویکسین لگائی۔ پرنسپل سمز اور ینگ ڈاکٹرز نے بھی خورد برد کیلئے دباؤ ڈالا۔

این سی او سی کی واضح گائیڈ لائنز کے برعکس ہیلتھ پروفیشنلز کو ملنے والی ویکسین عام شہریوں کو لگا دی۔ ڈاکٹر سلیم شہزادچیمہ اور ڈاکٹر محمد زاہد کے خلاف پیڈ ا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں