افغان طالبان قیادت کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

28 Jul, 2021 | 12:48 PM

ویب ڈیسک: افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم کے مطابق طالبان رہنماؤں نے دو روزہ دورے کے آغاز میں چینی وزیر خارجہ وینگ یی سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کے نا ئب سیاسی سربراہ پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ملا برادار اخوند کی سربراہی میں وفد نے چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورت حال زیر غور آئی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال امن عمل اور چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے اس سے قبل حکومت ایران کی دعوت پر طالبان ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں