ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار

سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار
کیپشن: ناظرہ قرآن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی کر دی گئی، نوٹیفکیشن کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن2021سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کے ساتھ آیات پڑھائی جائیں گی، اساتذہ ہفتہ میں3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے۔
نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کی ہفتے میں4 کلاسز ہوں گی۔ ناظرہ قرآن کے ضروری مضامین کے علاوہ 50نمبر ہوں گے، نہم سےبارہویں جماعت کے بچوں کوبھی ناظرہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائےگا۔
واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری ونجی سکولز دونوں پر عائد ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer