قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کو 28 کروڑ روپے اور ٹیوٹا کو ایک ارب بیالیس کروڑ روپے جاری کر دئیے۔
محکمہ خزانہ نے پنجاب سمال انڈسٹریز اور ٹیوٹا کو گرانٹ جاری کردی۔ پنجاب سمال انڈسٹریزکو 28 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ یہ گرانٹ تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں جاری کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے ٹیوٹا کو ایک ارب بیالیس کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے ٹیوٹا کے مختلف پروگرامزکی مد میں گرانٹ جاری کی ہے۔گرانٹ ملنے پر ٹیوٹا میں مختلف پروگرامز شروع کئے جائیں گے جبکہ کچھ رقم پہلے سے جاری پروگرامز پر بھی خرچ کی جائے گی۔