ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں صدقے جاوے۔۔ بڈھی آنٹی کہنے والوں کو نوشین شاہ کا جواب

نوشین شاہ
کیپشن: نوشین شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر خود کو 'ٓآنٹی' کہنے والوں کو لاجواب کر دیا۔ 
حال ہی میں نوشین شاہ  کی جانب سے  انسٹا گرام پر  اپنی کچھ تصاویر اپ لوڈ کی گئیں  جس کے بعد کچھ صارفین نے اداکارہ کو  'بوڑھی آنٹی' کہا ۔ایک صارف نے لکھا کہ ’آنٹی ہوگئی ہو‘ جس کا جواب دیتے ہو ئے  نوشین شاہ نے لکھا کہ  الحمداللہ ،آپ کو کوئی مسئلہ؟  

ایک اور صارف نے   کمنٹ کیا کہ 'کوئن آف  پاکستان  اور ساتھ ہی اولڈ ایج آنٹی بھی کہہ ڈالا لیکن جواب میں غصہ کرنے کی بجائے   اداکارہ نے کہا کہ 'کوئن ہوں اتنا ہی کافی ہے، عمر تو بس ایک  نمبر ہے۔

 ایک صارف نے  نائس آنٹی جی  لکھا تو اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ  'بہت بہت شکریہ ،ماں صدقے جائے ۔  یاد رہےنوشین شاہ کے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے ہوا۔انہوں نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری شروع کی، و ہ ضد ، تڑپ  جیسے مشہور  ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی  ہیں۔