ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن

28 Jul, 2021 | 10:37 AM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہاہے، اس دن کے منانے کا مقصد جگر کے اس مہلک مرض سے ہونے والی نقصانات اور اس سے بچاؤکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس بی اور سی دنیا بھر میں شرح اموات کے حساب سے سب سے زیادہ جان لیوا مرض ہے۔ جس کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں غیر معیاری انتقال خون، آلودہ سرنجز اور آلات جراحی کااستعمال شامل ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس جان لیوا مرض تو ہے تاہم بروقت تشخیص اور علاج سےاس بیماری سے نجات ممکن ہے۔اعداوشمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ 5لاکھ افرادکسی نہ کسی طرح ہیپاٹائٹس کاشکار ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں اس مرض کے شکار ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ہیپاٹائٹس جیسی پیچیدگیاں جگر کے سرطان کا سبب بھی بنتی ہیں۔کہتے ہیں پرہیزعلاج سے بہتر ہے،،یقیناپیپاٹائٹس سے بچاؤکابھی یہی ایک بہترین طریقہ ہے۔جس سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کواس موذی مرض سے محفوظ بناسکتے ہیں۔

مزیدخبریں