کوروناکےوارجاری،مثبت کیسز کی شرح کہاں تک جاپہنچی؟جانیئے

28 Jul, 2021 | 08:56 AM

Imran Fayyaz

(عظمت اعوان)لاہورمیں کوروناکےواربدستورجاری ہیں  موذی وائرس کورونا نے دنیا کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا ہے پاکستان میں بھی کورونا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ،شہرمیں 24گھنٹوں میں کوروناکے289نئےکیسزرپورٹ ہو ئےہیں جبکہ24گھنٹوں میں کوروناکے3افرادجان کی بازی ہارگئے۔لاہورمیں کورونامثبت کیسزکی شرح7.1ریکارڈکی گئی۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے  توموذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے 4ہزار 119نئے کیسز سامنے آگئے۔

 این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح7.8 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52ہزار291افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے  4 ہزار119افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔

مزیدخبریں