نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

28 Jul, 2020 | 06:14 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(ملک محمد اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی، نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں، معالجین نے ہسپتال کے قریب رہائش رکھنے کی ہدایت کردی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ہائیکورٹ میں تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی۔دو صفحات پر مشتمل رپورٹ میں نواز شریف کو کرونا وباء کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔
نوازشریف کےوکیل کی جانب سے جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہاگیاہےکہ میاں نواز شریف کا اس کورونا وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورزش کیساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور اپنی رہائش علاج گاہ کے قریب رکھیں۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں اور دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔
یاد رہے قبل ازیں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019ء13 جنوری دوہزار بیس 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل کو بھی میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔

مزیدخبریں