عید قرباں، وزیر صحت نے جمعہ تک کا الٹی میٹم دیدیا

28 Jul, 2020 | 05:03 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا، صوبائی وزراء نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چودھری، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری قاضی جاوید احمد، علی عامر، غلام محی الدین دیوان، چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض چودھری ودیگر افسران موجود تھے۔

چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض چودھری نے صوبائی وزیر صحت کو کمپنی کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پرسوں تک شہر میں ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام کیمپس نصب ہوجانے چاہئیں۔

عیدالاضحی کے موقع پر لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ شہریوں سے بھی عیدالاضحی کے موقع پر لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔

مزیدخبریں