ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھانجےکےہاتھوں خالہ قتل

بھانجےکےہاتھوں خالہ قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شہر میں ہونے والی قتل کی وارداتوں نے خوف کی فضا پھیلا رکھی ہے،ایک دوسرے کے ہاتھ حقیقی رشتوں کا خون ہورہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے، ایک ایسا ہی لرزہ خیز ہ واقعہ تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں بھانجے نے اپنی خالہ کو اندی نیند سلادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوری، ڈکیتی، رہزانی جیسی وارداتوں کا ہونا معمول کا ایک حصہ بن چکا ہے، اس سے ہٹ کر اب قتل کے ایسے واقعات رونمان ہورہے کہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے، ذرا سی بات پر ایک دوسرے کی جان لے لی جاتی ہے، انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی،لاہور کے مشہور علاقہ تھانہ شیرا کوٹ کی حدود  میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ بھانجے نے خالہ کی جان لے لی،اس قتل کے بارے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تھانہ شیرا کوٹ کی حدود نگینہ کالونی میں  خالہ اور بھانجےطاہر کا جھگڑا ہوا،جھگڑے میں ہاتھاپائی کرتے بھانجے نے خالہ کو دھکا دیا، دھکا لگنے سے اسکی خالہ زاہدہ بی بی گر پڑی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ 55سالہ زائدہ بی بی کی لاش کو پولیس نے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کی تحقیقاتی اور فرانزک کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کا اسٹریٹ کرائم کراچی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا، رواں سال اب تک 20 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے جبکہ 35  زخمی کیے گئے لیکن آبادی کے تناسب سے کراچی کے اسٹریٹ کرائم سے موازنہ کیا جائے تو لاہور میں صورتحال ابتر ہونے لگی، وسائل کی بہتات اور پٹرولنگ کرائم فائٹر فورس کے باوجود بھی شہر میں ڈکیتی قتل کی شرح ایک جیسی ہوگئی، کراچی میں محدود وسائل کے باوجود 21 افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوئے لیکن لاہور میں قتلوں کی تعداد پنجاب کے امن و امان پر سوالیہ نشان بن گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer