ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورتعلیمی بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ

لاہورتعلیمی بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) تعلیمی بورڈ لاہور میں جدید سہولیات سے مزین "سہولت مرکز"قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین بورڈ ریاض ہاشمی کا کہنا تھا کہ سہولت مرکز میں آنے والے افراد کے تعلیمی معاملات دس منٹ میں نبٹائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لارنس روڈ پر واقع تعلیمی بورڈ لاہور میں جدید سہولیات سے مزین "سہولت مرکز"قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ ریاض ہاشمی کا کہنا تھا کہ سہولت مرکز میں آنے والے افراد کے تعلیمی معاملات دس منٹ میں نبٹائے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ سہولت مرکزداخلی راستہ پر بنایا جائے گا۔

سہولت سنٹر میں سائلین کو مثنی رزلٹ کارڈ، این او سی، رولنمبر سلپ اور تعلیمی کاغذات کی تصدیق جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی،اجلاس میں سیکرٹری بورڈ اظہر منیر، کنٹرولر امتحانات انفاس احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نےپنجاب کے 11 اضلاع میں تیار کئے جانے والے 110 ماڈل سکولز سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکولون کو بہترین سہولیات سے آراستہ کریں گے،اس حوالے سےصوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پروگرام مینجمنٹ امپلیمینٹیشن یونٹ کے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن  پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم و دیگر متعلقہ شریک تھے۔

ڈاکٹر  مراد راس کا کہنا تھا کہ 11 اضلاع میں تیار کئے جانے والے 110 ماڈل سکولز بہترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے، منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے یا فرد کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن پروگرام جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں کم وقت میں زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer