ایک ہزار فٹ بلندی سے گرنے والا انسان کیسے بچ گیا؟ سب حیران

28 Jul, 2020 | 12:51 PM

Azhar Thiraj

سٹی42:مشہور  کہاوت  ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ کئی بار ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کیے جانے کے باوجود انسان مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے اور کئی بار قدرت اسے بڑے سے بڑے حادثے میں بھی محفوظ رکھتی ہے اور لوگوں کی حیرت گم رہ جاتی ہے کہ ایسے سخت حالات کے باوجود کس طرح کوئی زندہ بچ سکتا ہے۔ایسا ہی حیران کن واقع برازیل میں اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹا طیارہ اچانک گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔

برازیل کی ایک مصروف شاہراہ پر1000 فٹ کی بلندی سے چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا توخوش قسمتی سے پائلٹ اورطیارے میں سوار مسافر حادثے میں محفوظ رہے اورانہیں معمولی زخم آئے۔برازیلین حکام کے مطابق طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا اورایک ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر اس کا انجن فیل ہوگیا، جس کی وجہ سے پائلٹ طیارے پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔سڑک سے گزرنے والی ایک راہگیر خاتون بھی چند سیکنڈز کے فرق سے حادثے سے بچ گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یاد رہے کہ اس قبل مئی میںبرازیل کی ریاست سیارا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھاجس کے نتیجہ میں اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔برازیل حکام کے مطابق اس طیارہ میں ایک ڈاکٹر کو منتقل کیا جا رہا تھا جو کورونا سے متاثر تھا۔ اس کے علاوہ عملہ کے تین ارکان بھی اس پر سوار تھے۔بیمار ڈاکٹر کو اس کی آبائی ریاست پیاو میں آئی سی یو میں بھرتی کروانے کیلئے منتقل کیا جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں پائلٹ اور ڈاکٹر کے علاوہ ڈاکٹر کا علاج کرنے والے دو طبی عملہ کے ارکان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں