اداکارہ مایا علی کی سالگرہ تصاویر ،ویدیوز کے چرچے

28 Jul, 2020 | 12:02 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: مایا علی پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا خاص نام قائم کیا ہے اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے ۔اداکارہ نے ڈرامہ سیریل در شہوار سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بہت سے لوگوں نے ان کی جاندار اداکاری کو سراہا۔اداکارہ ایک بارپھر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جہاں ان کی نئی تصا ویر لوگوں میں مقبول ہورہی ہیں۔اداکا رہ نے اپنی خوبصورتی سے لوگوں کو مداح بنایا ہے وہیں انکی فٹنس بھی کشش کی ایک بڑی وجہ ہے۔اسلیے ان کا زیب تن کیاہوا ہر لباس انہیں خوب جچتا ہے اور وہ اکثر توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

مایا علی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پرسوشل میڈیا کے انسٹا گرام اکائونٹ پر لگائی گئی تصاویر اور ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں۔اداکارہ مایا علی نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو میں پیلے رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد کے درمیان ایک سے زائد کیک کاٹ رہی ہے۔سالگرہ کے حوالے سے جہاں مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں پا کستان شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے بھی مایا علی کے لیے نیک تمنائو ں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مایا علی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنا نام منوا چکی ہیں۔8 201میں انہوں نے فلم طیفا ان ٹربل کے ساتھ فلمی میدان میں قدم رکھا ،فلم میں انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار علی ظفر کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا اور بعد میں فلم پڑے ہٹ لو میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی دونوں فلمیں شائقین کے دل جیتنے میں بھر پور کامیاب ہوئیں-

مزیدخبریں