ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو ز ڈالنے والی خواتین کو سخت سز ا

سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو ز ڈالنے والی خواتین کو سخت سز ا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا کا بخار کورونا وائرس کی طرح پھیل چکا ہے،اس نے پوری دنیا کو سحر میں جکڑ رکھا ہے،  ٹوئٹر ،فیس بک،انسٹا گرام،ٹک ٹاک ،وٹس ایپ،زوم جیسی موبائل ایپس اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس پر ہر ایک پوسٹیں کرتا نظر آتا ہے،یہ بخار صرف عام افراد کو ہی نہیں بلکہ ایوان اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں تک کو ہے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم   کے کورونا وائرس پر کیے گئے  اقدامات کو سراہا گیا  اور اب ٹک ٹاک ویڈیو میں منظر عام ہونے پر ان کے چرچے کیے جارہے ہیں۔لیکن دوسری طرف اس کا منفی استعمال بھی سامنے آرہا ہے،لڑکے لڑکیوں کیں نازیبا ویڈیوز بھی منظر عام پر آرہی ہیں،حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر ز جنت مرزا،ثنا شیخ ،مناہل ملک کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں جن پر خوب لعن طعن کی گی گئی ۔یہ معاملہ صرف پاکستان بھارت تک محدود نہیں ہے اس کا دائرہ کار پوری دنیا تک پھیل چکا ہے۔

مصر میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں 5 نوجوان خواتین کو دو سال قید اور تین لاکھ مصری پا ئو نڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔ پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔مصر میں سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔

 یاد رہے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو باوردی ٹک ٹاک ویڈیو  بنانے پر ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اہلکار کو معطل کر دیا۔  اہلکار یاسر نے دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔اسی طرح ایک لیڈی کانسٹیبل کو بھی ٹک ٹک ویڈیو بنانے پر پولیس سے نکالا جا چکا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer