(سٹی 42) سندر روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے باعث حویلی کی چھت گر گئی، جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سندر روڈ پر واقع حویلی کی سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ شخص ظہیر زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا،ریسکیو حکام نے بتایا کہ ظہیر غیر قانونی سلنڈر کی ری فلنگ کررہا تھا۔