(عرفان ملک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونیوالی بارشوں سے اب تک مختلف حادثات و واقعات میں 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
شہر میں عمارتیں زمین بوس ہونے، شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے سینکڑوں واقعات رونما ہوئے، یکم جولائی سے 25 جولائی تک بارشوں کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات رونما ہوئے، جن میں 13 افراد جان سے گئے جبکہ 23 افراد شدید زخمی ہوئے۔
بارشوں کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے 229 واقعات رونما ہوئے، جن میں 1 شخص جاں بحق ہوا اور 4 افراد بری طرح جھلسے، ایسے ہی کرنٹ لگنے کی 129 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، جن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، 64 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔