اساتذہ کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مہلت مل گئی

28 Jul, 2019 | 01:50 PM

Sughra Afzal

 (عفیفہ نصر) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام ڈی ای اوز کو اپنے ماتحت افسران اور اساتذہ کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے 2 اگست تک کی مہلت دیدی۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام ڈی ای او سیکنڈری، ڈی ای او ایلیمنٹری مرد، ڈی ای اور ایلیمنٹری خواتین، ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن، ڈی ای او لٹریسی لاہور کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اساتذہ اپنے ریٹرن فائل نہیں کر رہے ہیں۔

مراسلے کے مطابق اساتذہ نے پچھلے سال کا ریٹرن فائل نہیں کیا، مراسلے میں افسران کو ماتحت اساتذہ اور دیگر افسران کے ریٹرن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے 2 اگست تک کا وقت دے دیا گیا ہے.

مزیدخبریں